Tuesday, July 9, 2024

بالوں کو گرنے سے کیسے بچائیں؟

بالوں کو گرنے سے کیسے بچائیں؟ مرد و خواتین کا بڑا مسئلہ حل

مرد ہوں یا خواتین سر کے بالوں کے گرنا دونوں کیلئے ہی پریشان کن ہے، لوگ اپنے بالوں کو بچانے کے لیے بہت سارے جتن کرتے ہیں لیکن اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔،

مشہور برانڈز کے شیمپو بھی گرتے بالوں کا سو فیصد حل نہیں کیونکہ جب تک کسی بیماری کی جڑ تک نہ پہنچا جائے اس کا مکمل علاج ہونا ناممکن ہے۔

بال گرنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں سب سے بڑی وجہ ہماری غذا ہے اس مشکل یا پریشانی سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟ اس حوالے سے ماہرین صحت نے بہترین مشورے اور علاج سے آگاہ کیا ہے۔

بالوں کا گرنا اور کمزور ہونا ہماری طرز زندگی پر بھی منحصر ہے، الگ الگ طرح کے شیمپو یا صابن بھی استعمال کرنے سے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ اس لئے صابن یا شیمپو کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔

پہلے زمانے میں دیکھا جاتا تھا کہ بالوں کے حوالے سے بہت کم لوگ پریشان ہوا کرتے تھے۔ نہ ان کے زیادہ بال گرتے تھے اور نہ ہی بال سفید ہوتے تھے مگر آج کل یہ عام سی بات ہو گئی ہے اور ہر تیسرا شخص بالوں کے مسائل بالخصوص قبل از وقت گرنے سے پریشان ہے۔

ماہرین کے مطابق بال گرنے کی وجوہات ایک موروثی خواص اور کسی ہارمونی تبدیلی کسی اور بیماری کا شکار ہونے اور اس کے طِبّی علاج کے کسی ذیلی اثر پر بھی مشتمل ہوسکتی ہیں، عام طور پر مرد اس پریشانی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

عام طور پر کم عمری میں بال گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہارمونز کا عدم توازن ہوتا ہے، دوسرا مائیکرو نیوٹرینٹس کی کمی ہے اور تیسرا ذہنی تناؤ ہے۔

غیر ضروری طور پر شیمپو کے استعمال سے بھی بال خراب ہوتے ہیں، بالوں کا غیر ضروری علاج کرنا، بالوں کو کلر کرنا، یہ تمام اعمال بالوں کے گرنے کی خاص وجوہات ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بالوں کی دیکھ بھال کرنا اور مناسب غذائیت فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ پہلے ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ بالوں کے گرنے کو صرف تیل یا شیمپو لگانے سے نہیں روکا جا سکتا۔

ایک مکمل روٹین طے کریں جو کہ مثالی ہو تب ہی آپ کے بال صحت مند رہتے ہیں اور اس میں کوئی کریم، کوئی تیل، کوئی شیمپو آپ کے بالوں کو قدرتی ساخت نہیں دے سکتا جب تک کہ آپ اپنے جسم کی اندرونی کمزوری کو ختم نہ کریں۔ اندرونی کمزوری اور جسمانی کمزوری کا علاج بھی بالوں کے علاج کا حصہ ہے۔

کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں زیادہ مقدار میں کھانے، پروٹین پاؤڈر کا استعمال، تھائی رائیڈ کا متاثر ہونا یا پھر وٹامن کی کمی بھی بال گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین بالوں کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لیے وٹامن سی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کو خراب ہونے اور چھائیاں پڑنے سے بچاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غذا میں وٹامن سی سے بھرپور کھانوں کا استعمال کرنا چاہیے اور وٹامن 

سپلیمنٹس بھی لینے چاہییں۔



www.chamnaka.blogspot.com

Adsense ads