Thursday, June 7, 2018

اردو سنہرے الفاظ ....جان لو کہ بغیر محنت کے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوا کرتی

جان لو کہ بغیر محنت کے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوا کرتی
ابو حاتم الرازی کہتے ہیں کہ میں نے علم کے حصول کیلئے ڈھائی ہزار میل کا پیدل سفر کیا۔
اور اسی طرح ماضی و حاضر کی تاریخ کے صفحات پلٹتے جائیے، آپ دیکھیں گے کہ کامیاب لوگوں نے اپنی زندگی کے اوائل اور جوانی میں کس قدر کٹھن اور سخت محنت کی، مگر اس کے بعد وہ اپنی محنتوں کے ثمر سے بھی تو خوب بہرہ ور ہوئے۔ آج تاریخ جن لوگوں کے ناموں سے سجی ہوئی ملتی ہے اُن کی زندگیاں محنت سے عبارت ہیں، اور پھر اسی محنت کے ثمرات سے انہوں نے دنیا و آخرت میں (بإذن الله) کامیابی اور فلاح پائی۔
جی ہاں، یہ بھی یاد رکھئیے کہ جوانی میں آرام پرستی اور آسان راستوں (شارٹ کٹس) کا انتخاب سستی۔ لا پروائی اور کم ہمتی کی علامت ہے۔ بے شک اسی طرز سے زندگی گزاریئے مگر یہ یاد رکھیئے کہ نا تو آپ کسی تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہیں اور نا ہی کسی نے آپ کو یاد رکھنا ہے۔ آپکی زندگی ، آپکا وجود ، آپکا فنا ہوجانا اور آپکی موت اس دنیا کیلئے بے مقصد اور فضول ہے۔

www.chamnaka.blogspot.com

Adsense ads