Thursday, June 6, 2019

کھانے کے علاوہ پیاز کے وہ ناقابل یقین فوائد جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائے


کھانے کے علاوہ پیاز کے وہ ناقابل یقین فوائد جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائے 
  •  
  •  
  • کھانے کے علاوہ پیاز کے وہ ناقابل یقین فوائد جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائے

     سبزیوں میں قدرت نے ایسی طاقت اور غذائیت رکھی ہے کہ ان کی وجہ سے انسان کی صحت ٹھیک رہتی ہے۔ ان سبزیوں میں پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے ماہرین صحت نے انگنت فوائد گنوائے ہیں۔اس میں موجود انٹی بائیوٹک صلاحیتوں کا حامل’سلفر‘انسانی جسم کے لئے آب حیات کا سادرجہ رکھتا ہے۔آئیے آپ کو پیاز کے چند فوائد بتاتے ہیں۔
    ہواکی صفائی
    گھر کو بیکٹیریا اور وائرس سے بچاﺅ کے لئے پیاز کو کاٹ کو گھر کے مختلف حصوں میں رکھ دیں، گھر میں بیماری داخل ہونے کے امکانات معدوم ہوجائیں گے۔
    قے
    پیاز کو کسی کپڑے کے ساتھ دبا کر اس کا رس نکالیں اور اس میں پیپرمنٹ کے چندقطرے ڈال کر تھوڑا سا گرم کرنے کے بعد ٹھڈا ہونے پر پی لیں۔ایک یا دوبار پینے سے قے ٹھیک ہوجائے گی۔
    بخار
    رات کو سونے سے پہلے دونوں پاﺅں پر ناریل کا تیل لگانے کے بعد پیاز کودوحصوں میں تقسیم کرکے پاﺅں کے درمیانی حصے پر باندھ دیں اور اب جراب پہن لیں اور پھر سوجائیں۔صبح تک بخار اتر جائے گا اور تمام زہریلے مادے جسم سے نکل چکے ہوں گے۔
    کھانسی
    پیاز کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد اس میں براﺅن شوگر ڈال کر ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں،اس کے بعد یہ پیازکھانے سے کھانسی کم ہوجائے گی۔
    سینے کی جکڑن
    پیاز کو پیسنے کے بعد اس میں ناریل کا تیل ملاکر اس پیسٹ کو سینے پر باندھ لیں اور چند دن تک یہ عمل کریں،دیکھیں کہ سینے کی جکڑن ٹھیک ہوجائے 
    پیٹ کا درد
    پیلے پیازکو ابالیں اور پانی ٹھنڈا ہونے پر پیاس کے چند چمچ پی لیں،کچھ ہی دیرمیں پیٹ کا درد ٹھیک ہونے لگے گا۔
    کان کا انفیکشن
    پیاز کو کاٹ کر اسے کسی باریک جراب میں ڈالیں اور اب اسے کان کے قریب جہاں درد ہورہا ہولگائیں، تب تک لگاتے رہیں جب تک درد دور نہ ہوجائے۔
    www.chamnaka.blogspot.com

    Thursday, June 7, 2018

    اردو سنہرے الفاظ ....جان لو کہ بغیر محنت کے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوا کرتی

    جان لو کہ بغیر محنت کے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوا کرتی
    ابو حاتم الرازی کہتے ہیں کہ میں نے علم کے حصول کیلئے ڈھائی ہزار میل کا پیدل سفر کیا۔
    اور اسی طرح ماضی و حاضر کی تاریخ کے صفحات پلٹتے جائیے، آپ دیکھیں گے کہ کامیاب لوگوں نے اپنی زندگی کے اوائل اور جوانی میں کس قدر کٹھن اور سخت محنت کی، مگر اس کے بعد وہ اپنی محنتوں کے ثمر سے بھی تو خوب بہرہ ور ہوئے۔ آج تاریخ جن لوگوں کے ناموں سے سجی ہوئی ملتی ہے اُن کی زندگیاں محنت سے عبارت ہیں، اور پھر اسی محنت کے ثمرات سے انہوں نے دنیا و آخرت میں (بإذن الله) کامیابی اور فلاح پائی۔
    جی ہاں، یہ بھی یاد رکھئیے کہ جوانی میں آرام پرستی اور آسان راستوں (شارٹ کٹس) کا انتخاب سستی۔ لا پروائی اور کم ہمتی کی علامت ہے۔ بے شک اسی طرز سے زندگی گزاریئے مگر یہ یاد رکھیئے کہ نا تو آپ کسی تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہیں اور نا ہی کسی نے آپ کو یاد رکھنا ہے۔ آپکی زندگی ، آپکا وجود ، آپکا فنا ہوجانا اور آپکی موت اس دنیا کیلئے بے مقصد اور فضول ہے۔
    جی ہاں، یہ بھی یاد رکھئیے کہ جوانی میں آرام پرستی اور آسان راستوں (شارٹ کٹس) کا انتخاب سستی۔ لا پروائی اور کم ہمتی کی علامت ہے۔ بے شک اسی طرز سے زندگی گزاریئے مگر یہ یاد رکھیئے کہ نا تو آپ کسی تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہیں اور نا ہی کسی نے آپ کو یاد رکھنا ہے۔ آپکی زندگی ، آپکا وجود ، آپکا فنا ہوجانا اور آپکی موت اس دنیا کیلئے بے مقصد اور فضول ہے۔


    www.chamnaka.blogspot.com

    Adsense ads